دنیا بھر میں منکی پوکس وزیکا وائرس کا پھیلائو، این سی او سی کا الرٹ جاری
شیئر کریں
دنیا بھر میں منکی پوکس کے بڑھتے کیسز اور بھارت میں زیکا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ جاری کر دیا۔این سی او سی کے حکام کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی نگرانی کی جائے، منکی پوکس کے مشتبہ مریضوں کو خصوصی وارڈز میں قرنطینہ کیا جائے۔حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اب تک منکی پوکس کے 9کیسز سامنے آئے اور 1ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں منکی پوکس کے سارے مریض عرب ممالک سے آئے تھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں منکی پوکس کی بیماری مقامی طور پر موجود نہیں ہے۔این سی او سی کے مطابق بھارتی شہر پونے میں زیکا وائرس کے 80سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیکا وائرس پھیلانے والا مچھر موجود ہے۔