میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر بے لگام، اوپن مارکیٹ میں 300 روپے کا ہوگیا

ڈالر بے لگام، اوپن مارکیٹ میں 300 روپے کا ہوگیا

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کے مقابلے میں اونچی چھلانگ لگائی، جس سےڈالر کی قیمت 300 روپے ہو گئی۔ ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر محض 21 پیسے اضافے سے 288 روپے 28 پیسے کی سطح پر آئی، تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔ ڈالر کی قدر کمی بیشی کے ساتھ بتدریج بڑھتی اور گھٹتی رہی تاہم اچانک ڈالر کی قدر میں 2 روپے 86 پیسے اور پھر مجموعی طور پر 3 روپے 01 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر 291 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں یکدم 4 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 25 پیسے کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 48398 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 174 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 48598 پوائنٹس کی سطح پر آ چکا ہے۔ واضح رہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی یہ اونچی چھلانگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نگراں وزیراعظم نے ایک روز قبل ہی حلف اُٹھایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں