میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شرپسند قوتوں کو کچل دیں گے، قومی مکالمے کی ضرورت ہے،جوہری قوت بن سکتے ہیں تو معاشی کیوں نہیں،وزیراعظم

شرپسند قوتوں کو کچل دیں گے، قومی مکالمے کی ضرورت ہے،جوہری قوت بن سکتے ہیں تو معاشی کیوں نہیں،وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

بحیثیت قوم ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا، ہمیں نیشنل ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے،وطن عزیز مقدس امانت اور مشن ہے،اس کی تکمیل میں ہم سب سے اجتماعی کوتاہیاں ہوئیں،یوم آزادی پرمنعقدہ عالی شان تقریب سے خطاب
ہم نے بزرگوں کی طرح پاکستان کو دنیا کی معاشی قوت بنانے کا عہد کیا ہے،جب قومیں کوئی مقصد طے کرلیتی ہیں تو کوئی طاقت اس کوحاصل کرنے سے روک نہیں سکتی، مشکلات کے پہاڑ بھی رکاوٹ نہیں بن سکتے،شہباز شریف
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بحیثیت قوم آج ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا، اس کیلئے ہمیں نیشنل ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے، وطن عزیز مقدس امانت اور مشن ہے،مشن کی تکمیل میں ہم سب سے اجتماعی کوتاہیاں ہوئیں،ہم نے اپنے بزرگوں کی طرح پاکستان کو دنیا کی معاشی قوت بنانے کا عہد کیا ہے،جب قومیں کوئی مقصد طے کرلیتی ہیں تو پھر کوئی طاقت اس کو نصب العین کو حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی، مشکلات کے پہاڑ اور سمندر بھی مقصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے،بہادر مسلح افواج کے ساتھ ملکر دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔75ویں یوم آزادی کے حوالے سے جناح کنونشن میں منعقدہ عالی شان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم پاکستان کا 75واں یوم آزادی منا رہے ہیں، ہم دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے دن ہماری دعا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی جلد آزادی کی نعمت حاصل کرسکیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا، سیکڑوں لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہوگئے، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک آزادی پاکستان کی ولولہ انگیز داستان ہمارے لیے ایک سبق ہے کہ جب قومیں کوئی مقصد طے کرلیتی ہیں تو پھر کوئی طاقت اس کو نصب العین کو حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی، مشکلات کے پہاڑ اور سمندر بھی اس مقصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔شہباز شریف نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار سے پھوٹنے والی روشنی کے بارے میں مخالفین مایوسیاں پھیلاتے تھے کہ پاکستان کبھی قائم نہیں ہوسکتا لیکن مشاہیر پاکستان کی عظت کو سلام ہے کہ جن کی جد و جہد، آہنی عزم نے ماسیوں کو پاش پاش کردیا اور آج ہم ایک آزاد، خودمختار جمہوری ملک کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بر صغیر کے مسلمانوں نے سالہا سال سامراج کے ظلم و ستم کو برداشت کیا، ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے خون کے دریا عبور کیے، شہادتیں دیں، تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کرتے ہوئے اپنے پیاروں کو کھودیا لیکن اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب و کامران رہے۔انہوںنے کہاکہ یہ انہیں عظیم قربانیوں کا انعام تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک نظریاتی ملک عطا کیا اور ہمیں سامراج کی غلامی سے آزادی دلائی، ہم جہد وجہد آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی درجات کی بلندی کی کے لیے دعا کرتے ہیں، ان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو تقسیم ہند کے خونی دور کی نذر ہوگئیں۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وطن عزیز کے قیام میں صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ اقلیتی برادری نے بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا، ہم ان کوبھی سلام پیش کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں