میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدرمملکت کا نمایاں کارکردگی پر 253 سول ایوارڈز دینے کااعلان

صدرمملکت کا نمایاں کارکردگی پر 253 سول ایوارڈز دینے کااعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

سرتاج عزیز، میر حاصل برنجو،جسٹس (ر)رانا بھگوان داس مرحوم، احمد غلام علی ،محمد قوی خان ، جہانگیر خان کونشان امتیاز دیا جائیگا
شیخ عبد اللہ بن زیاد ، شہزادہ فیصل بن سلمان ،شیخ محمد بن عبدالرحمان ، سابق سفیر روبن ایل رافیل کو ہلال پاکستان سے نوازا جائیگا
اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان کے 75ویں یوم آزادی(ڈائمنڈ جوبلی)پر صدر مملکت نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی والوں کو سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کر دیا، کل 253 ملکی اور غیر ملکیوں کو ایورڈز دیے جائیں گے۔23 مارچ 2023 کو ایوان صدر میں پروقار تقریب کے دوران یہ ایوارڈز دیے جائیں گے، ایوارڈ لینے والوں میں سرتاج عزیز، میر حاصل برنجو،چودھری غلام عباس، رئیس الحرار، جسٹس (ر)رانا بھگوان داس مرحوم، احمد غلام علی ، صوفی غلام مصطفی، محمد قوی خان ، جہانگیر خان کونشان امتیاز دیا جائیگا، شیخ موضع بنت نصیر، شیخ عبد اللہ بن زیاد ، شہزادہ فیصل بن سلمان ،انجینر خالد بن عبدالعزیز،شیخ محمد بن عبدالرحمان التھانی ، سابق سفیر روبن ایل رافیل کو ہلال پاکستان سے نوازا جائیگا۔ڈاکٹر خواجہ عبدالحئی مرحوم ، پروفیسر احمد فاروق بازی، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، حکیم رضوان حفیظ، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور،رئیس احمد،امجد اسلام امجد ، احمد عارف نظامی مرحوم، مجیب الرحمان شامی، الطاف حسن قریشی ،بلقیس بانو ایدھی مرحومہ ، محمد رمضان چھیپا، سردار محمد نواز سکھیرا،معروف افضل مرحوم ، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر ہلال الرحمان، ڈاکٹر گوہر اعجاز کو ہلال امتیاز دیا جائیگا، ڈاکٹرجمیزایم شیرا کوہلال قائداعظم دیا جائے گا، ایل سونگٹین، خالد محمود، یاسرایرن ، راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان ملے گا، ملک محمد حسن،ملک گنگری مرحوم ، ملک شمائل خان ، فضہ طارق ملک مر حوم، راجہ مصطفی علی ، محمد افضل شیخ ، ساجد کیانی، لیفٹینٹ کرنل شاہد رسول ، وجاہت اللہ آفریدی، منصور احمد خان کوستارہ شجاعت دیا جائیگا، پروفیسر ڈاکٹر عثمان بیلن ،ڈاکٹر محمد فضل جاوید، ظفر اللہ خان ٹینگ مینگ، کونگ جیولن، ڈاکٹربھوانی شنکر چودھری ،جاوید قریشی ،عبدالغنی اکرم ، غفور احمد ، سیلمان قیصر،محسن فیاض ،محمد علیم مرزا ،بلال ملک ، ڈاکٹر فیاض الحسن ، آصف اقبال، ہمایوں خان مرحوم ،آصف پیر ، ڈاکٹر سعید اختر،ڈاکٹر محمد شریف ملک ،ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر محمد علی ،محفوظ الرحمان ،توقیرناصرمرحوم ،ریاض شاہد ،فخر عالم ، حسن جہانگیر ،انیق احمد ، حسن منظر ،ڈاکر معین الدین عقیل ،شمع خالد مرحوم، ڈاکٹر نصیر ترابی،شاکر شجاع آبادی،شافع حسین ، بابر اعظم،ضیا الدین مرحوم ، ندیم ملک ، عطا الرحمان ، انیس احمد،مولاناحنیف جالندھری، ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ ثاقب رضا، عبدالرئوف روفی ،وقار احمد ملک ،مرتضی ملک ،امداد بوسال،معین اشرف طاہر اور مرزا اشتیاق بیگ کوستارہ امتیاز سے نواز اجائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں