میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کی مسلسل کامیابیاں،20صوبے فتح ،کابل سے صرف گیارہ کلومیٹردور

طالبان کی مسلسل کامیابیاں،20صوبے فتح ،کابل سے صرف گیارہ کلومیٹردور

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان میں افغان طالبان نے 22 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق 70 فیصد افغانستان پر طالبان قابض ہوگئے، افغان صدر اشرف غنی کا آبائی صوبہ لوگر کا دارالحکومت پل علم بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل طالبان کی پہنچ سے صرف گیارہ کلو میٹر دور رہ گیا ہے، طالبان نے اب تک افغانستان کے 34 میں سے 22 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔جن صوبوں پر طالبان نے قبضہ کیا ہے ان میں نمروز، جوزجان، سرپل، تخار، قندوز، سمنگان، فراہ، بغلان، بدخشاں، غزنی، ہرات، بادغیس، قندھار، ہلمند، غور، اروزگان، زاہل، لوگر، پکتیکا، بلخ، دایکندی اور کنڑ شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق کابل شہر کے قریب افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔امریکا نے اپنے سفارت کاروں اور دیگر شہریوں کے محفوظ انخلاء کے لیے 3000 امریکی فوج کابل ہوائی اڈے پر تعینات کرنا شروع کردی ہیں۔ دوسری طرف واشنگٹن نے امریکی سفارت خانے کو تمام اہم اور حساس دستاویزات کو تلف کر دینے کا حکم دیا ہے۔حکام کو بالخصوص ایسے دستاویزات کو جلانے کا حکم دیا گیا ہے، جن پر امریکی سفارت خانہ، کسی امریکی ایجنسی کا لوگو یا امریکی پرچم پرنٹ ہو یا ایسے دستاویزات جن کا غلط استعمال پروپیگنڈا کے لیے کیا جاسکتا ہے۔افغانستان میں طالبان نے دو مزید صوبوں پکتیکا اور پکتیکا کے دارلحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ دارالحکومت کابل سے صرف 11 کلومیٹر (سات میل) دور رہ گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے، جبکہ افغان فوجیوں کی سرحد پار کر کے ازبکستان بھاگنے کی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عطا محمد نور کی ملیشیا نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، طالبان نے بغیر لڑے صوبہ دایکندی کے مرکز نیلی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان تین ہفتے سے بھی کم عرصے میں شمالی، مغربی اور جنوبی افغانستان کے زیادہ تر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں