میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیاکوافغان حکومت سے سوال کرناچاہیے کہ اربوں ڈالرکہاں گئے ،مشیرقومی سلامتی

دنیاکوافغان حکومت سے سوال کرناچاہیے کہ اربوں ڈالرکہاں گئے ،مشیرقومی سلامتی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ عمران خان بار بار کہتے رہے کہ امریکا افغان مسئلے کے سیاسی حل کے بعد انخلا کرے تاہم جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس ہوا۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو دیتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہے، پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا کو افغان حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ اربوں ڈالر کہاں گئے؟انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ افغان تنازع کا صرف سیاسی حل ہے، وزیراعظم بار بار کہتے رہے کہ امریکا افغانستان میں اپنی موجودگی کے دوران سیاسی حل کی کوشش کرے اور پھر ذمہ داری سے انخلا کرے لیکن جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ کابل حکومت کے سکیورٹی انفراسٹرکچر کے غیر فعال ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے، بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، کابل حکومت کو ٹوئٹر پر پاکستان مخالف مہم چلانے کی بجائے لڑنے پر توجہ دینی چاہیے۔مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ افغان ہمارے بہن بھائی ہیں مگر پاکستان مزید افغان مہاجرین نہیں لے سکتا، دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے اور مسئلے کا حل نکالے۔معید یوسف نے کہاکہ افغان مسئلے کے سیاسی حل میں ایک بار پھر روح پھونکی جائے، اس میں امریکا کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کے بس میں جو کچھ ہوا وہ کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں