میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ بھر میں 15 سے 21 اگست تک انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوئی ، تقریب میں وزیر صحت عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، کوآرڈینیٹر ای او سی فیاض عباسی، ڈی ایچ او ضلع جنوبی و دیگر شریک ہوئے ۔تقریب میں بتایا گیا کہ پولیو مہم 21 اگست تک جاری رہے گی، مہم صوبے کے 29 اضلاع میں شروع کی گئی اس مہم میں 9.5ملین 5 سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیر صحت، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی اور سیکریٹری صحت نے بھی بچوں کو وزیراعلیٰ ہائوس میں قطرے پلائے ۔وزیراعلیٰ نے عوام کو ہدایت کی کہ پولیو کی اس جاری مہم میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تعاون کریں ، انہوں نے بچوں کو ماسک پہنے کا کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آج عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں گے تمام والدین پر لازم ہے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اپنا فرض ادا کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں