صبا قمر اور بلال سعید کی 25اگست تک عبوری ضمانت منظور
ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے معاملے پر درج مقدمے میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی 25اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 50،50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج وسیم احمد نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکاربلال سعید کی درخواستوں پر سماعت کی اور دلائل سننے کے بعد دونوں کی 50،50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 25اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ عدالت نے اکبری گیٹ پولیس کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔یاد رے کہ مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی پر درخواست گزار منظور چانڈیو کی درخواست پر عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔