میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی منافع بخش اسکیموں بینک فراڈ پر خصوصی نظر ہے چیئرمین نیب

جعلی منافع بخش اسکیموں بینک فراڈ پر خصوصی نظر ہے چیئرمین نیب

منتظم
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کامل پیشہ وارانہ شفاف اور میرٹ پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے سدباب کیلئے نیب کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے ا رہے ہیں اس حکمت عملی کی کامیابی کے تناظر میں نیب نے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی اور لوٹی ہوئی رقوم برامد کرکے اسے قومی خزانہ میں جمع کرنے کیلئے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جعلی منافع بخش سکیموں بنک فراڈ بنک قرضوں کی جان بوجھ کر ڈیفالٹ ہونے اختیارات کا ناجائز استعمال اور حکومتی عہدیداروں کی جانب سے سرکاری فنڈز میں خوردبرد جیسے معاملات پر نیب کی خصوصی نظر ہے گزشتہ تین سالوں میں نیب کو بدعنوانی سے متعلق شکایات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے جو ادارے پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے چیئرمین نیب نے کہا کہ جرائم میں مقدمہ کے اندراج سے لے کر تفتیش اور بعد ازاں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے ایک معیاری طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ادارہ یہ سارا عمل 10ماہ کی مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے جو نیب کی موثر کارکردگی کا نمایاں ثبوت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں