میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایکشن ہیرو ٹام کروز فلم  کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ایکشن ہیرو ٹام کروز فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

منتظم
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ٹام کروز اپنے تمام اسٹنٹس خود کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اس بار بھی انہوں نے ایک خطرناک اسٹنٹ کے لئے بلند عمارت سے چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز ان دونوں اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ’’مشن امپاسیبل 6‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ لندن میں شوٹ ہونے والے ایک سین میں انہیں اونچی عمارت سے دوسری بلڈنگ پر چھلانگ لگانا تھی اور اس کی تمام تر تیاریاں بھی مکمل ہوچکی تھیں لیکن جب ٹام کروز بھاگتے ہوئے اکئے اور انہوں نے چھلانگ لگائی تو وہ دوسری بلڈنگ تک نہیں پہنچ سکے اور دیوار سے ٹکرا گئے۔ بعد ازاں ٹام کروز عمارت پر چڑھنے میں تو کامیاب ہو گئے لیکن وہ لنگڑاتے رہے اور ان کے پاؤں میں شدید چوٹیں آئیں، ٹام کروز کی چوٹ کی نوعیت کے بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں