میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری لنکن ٹیم کی آمد کا امکان انٹر نیشنل کرکٹ کا راستہ ہموار

سری لنکن ٹیم کی آمد کا امکان انٹر نیشنل کرکٹ کا راستہ ہموار

منتظم
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے اور جس ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی وجہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہوئی تھی اب اسی ٹیم سری لنکاکے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی قومی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کرکٹ کے امور چلانے والا ادارہ سری لنکا کرکٹ رواں برس دورہ پاکستان کے لیے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بھیجنے کے لیے رضا مند ہوگیا اور اس سلسلہ میں منصوبہ بندی کی جارہی ہیسری لنکن کرکٹ چیف تھیلنگا سوماتھیپالا نے کہا کہ سیکیورٹی کی جانچ پڑتال کے بعد کرکٹ ٹیم کو 3ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دی ہے جن میں سے کم از کم ایک لاہور میں کھیلا جائے گاسری لنکا کرکٹ کے چیف سوما تھیپالا نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے ایک سیکیورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد سری لنکا ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں