میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کو فوری واپس بھیجاجائے ٗجلال محمودشاہ

سندھ میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کو فوری واپس بھیجاجائے ٗجلال محمودشاہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ پٹھان ہمارے بھائی ہیںوہ پر امن طور پر رہ کر یہاں پر کاروبار کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں اور غیر ملکیوں کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے۔ سندھ حکومت افغانیوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے ۔ سندھ حکومت کی مسلسل غفلت کی وجہ سے جرام پیشہ عناصر کو چھوٹ ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے موقعہ پرست اور اور سازشی عناصر ان حالات کا فائدہ لے رہے ہیں اور سندھ ایک دفعہ پھر لاسانی فسادات کے جال میں پھنسنے کی طرف بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ میں خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ سندھ میںاملاک اور کاروبار کو کو نقصان پہنچانے والے شرپسندعناصر کو فوری طور پر گرفتار کرے۔کسی کے کاروبار اور املاک کو نقصان پہنچانا سندھ کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بلال کاکا کے قتل شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے لیکن کچھ سوشل میڈیا پر درہِ پردہ عناصر سندھ کے امن کو خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں جن کو ہم ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے پولیس کے نظام اور سندھ حکومت کی صلاحیتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں اور سندھیوں کا قومیت کے نام پر کوئی جھگڑا نہیں ہے کچھ شرپسند عناصر اس پر امن دھرتی پر نفرت کے بیج بو نے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔سندھی اور پختون ایک دوسرے کے ساتھ تاریخی محبت اور بھائی چارے کا تعلق رکھتے ہیں۔سائیں جی ایم سید اور باچاخان کی مثالی دوستی اور بھائی چارہ سندھی اور پختونوں کے لیئے مشعل راہ ہے.انہوں نے مزید کہا کہ سندھی اور پختون آگ بھڑکانے والوں کی باتوں میں نہ آئیں اپنے اتحادکا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے اور سندھ نے ہمیشہ امن اور محبت کا پیغام دیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ عدم تشدد کی بات کی ہے ۔ سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے لسانی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بجائے ساری توجہ محض اقتدار کی بند ر بانٹ اور لوٹ کھسوٹ پر مرکوز رکھی۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کے کاروبار بند کروانے والے شر پسند عناصر کو پولیس گرفتار کرنے کی بجائے سہولت کار بنی ہوئی ہے جس سے صاف ظاہر ہو چکا ہے کہ ان شر پسند عناصر کو سندھ حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں