ایم کیوایم پرغیراعلانیہ پابندی نے سندھ کاسیاسی بیلنس خراب کرکے رکھدیا ٗخالد مقبول صدیقی
شیئر کریں
ایم کیو ایم پاکستان نے این 245 کی انتخابی سرگرمیاں تیز کر دیں ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی جانب سے پی آئی بی کالونی نزد یادگار فش پر مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا گیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخابات میں حصہ اس امید سے لے رہی ہے کہ جنرل الیکشن کے برعکس حلقہ کے ووٹ کی عزت کی جائے گی ہماری پارٹی پر لگی غیر اعلانیہ پابندی نے سندھ کے بیلنس کو خراب کرکے رکھ دیا ہے کراچی میں ہمیں کوئی تبدیل کرے گا تو وہ صرف اور صرف کراچی کے جوان ہی ہونگے اور ہم انکا راستہ نہیں روکیں گے اہل اقتدار کو یہ پیغام مل جانا چاہیے کہ ہماری حب الوطنی کسی سے کم نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا باشعور ووٹر سندھ کے شہری علاقوں خصوصا کراچی میں رہتا ہے شہری علاقوں پر زبردستی حکمرانی مسلط کر کے حقیقی معنوں میں پاکستان کی خدمت نہیں کی جاری ہے پاکستان ہمارے آبا اجداد کی امانت ہے تمام تر زیادتیوں کے باوجود ہم پاکستان کو امانت سمجھتے ہیں ۔ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے صاحب اقتدار کی پالیسی جمہوریت کے حق میں تبدیل ہوگی مڈل کلاس طبقہ ہمارے درمیان سے نکل کر ایوان میں جائے گا خدا کیلئے اس بار فیصلہ بندوق پالیسی کے بجائے عوام اور بیلٹ کے ذریعے کرنے دیں امید ہے اب پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوگا ۔سندھ اور کراچی کو بدامنی کی جانب دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس سازش کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔۔