میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بس میں فنی خرابی کے باعث گیس لیکج سے دھماکا ہوا تھا ،ترجمان دفتر ِخارجہ

بس میں فنی خرابی کے باعث گیس لیکج سے دھماکا ہوا تھا ،ترجمان دفتر ِخارجہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چینی کارکنوں کو لے جانے والی ایک بس کھائی میں گرنے سے 9 چینی باشند ے اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں فنی خرابی کے باعث گیس لیکج سے دھماکا ہوا تھا ،واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔واقعہ کی مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ چینی کارکن اور پاکستانی عملہ کام کے لئے منصوبے کی جگہ پر جارہے تھے تب یہ حادثہ رونما ہوا، مقامی حکام حادثے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے رہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے، حکومت پاکستان اور عوام چینی اور پاکستانی ورکرز کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں ، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں