تھر میں صحرائی طوفان نے تباہی مچادی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
صحرائے تھر میں چلنے والی تیز طوفانی گرد آلود ہواوں نے صحرائی طوفان کی شکل اختیار کر لی جس نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق تھر میں چلنے والی تیز طوفانی گرد آلود ہواوں کی رفتار 60سے 70کلو میٹر فی گھنٹہ رہی اور تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ اڑنے والی ریت نے کم و بیش صحرائی طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے ۔گزشتہ روز سے چلنے والے صحرائی طوفان سے دیہات میں سینکڑوں کچے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور متعدد درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں جبکہ مٹی کی شدت اس قدر ہے کہ صحرائی وادیاں دھندلا کر رہ گئی ہیں۔ ریت کے طوفان سے ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہے جبکہ دیگر تمام معمولات بھی درہم برہم ہو گئے ہیں۔