میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر،انتہاپسند ہندوؤں  نے مسجدپرہندوتواکاپرچم لہرادیا

بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر،انتہاپسند ہندوؤں نے مسجدپرہندوتواکاپرچم لہرادیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک پر حملے کر کے توڑ پھوڑ کی اور درجنوں گھروں کو آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں ہندو انتہا پسندوں نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی املاک پر حملے کیے، گھروں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور کئی گھروں کو آگ لگا دی۔کرولی میں ہندو بلوائیوں کے مسلمانوں کے گھروں پر دھاوے کے باعث لگائے گئے کرفیو میں 7 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے اور ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ۔پاکستان کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے 40 سے زائد گھروں میں توڑ پھوڑ کی لیکن بھارتی ریاستی مشینری عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی۔ ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں 4 اپریل کو ہندو بلوائیوں کی بڑی تعداد نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ایسی ہی ایک ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کو مسجد کی بے حرمتی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہا پسند ہندو مسجد کی چھت پر چڑھا ہوا ہے اور اس نے ہاتھ میں ہندوتوا کا جھنڈا بھی پکڑ رکھا ہے اور وہ جھنڈا لہرانے کے ساتھ نعرے بھی لگا رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں ہندو انتہا پسند بلوائی نیچے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہیں اور لاڈ اسپیکر پر تیز آواز میں ہندو بھجن بجائے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں