میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کی کھپت میں کمی فرنس آئل کا استعمال 3فیصد گھٹ گیا

بجلی کی کھپت میں کمی فرنس آئل کا استعمال 3فیصد گھٹ گیا

منتظم
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

گزشتہ ماہ کے دوران فرنس آئل کی کھپت8لاکھ49ہزار 177ٹن رہی
ڈیزل کی کھپت میں 28فیصد ،پٹرول 9فیصد،ہائی اوکٹین17فیصد اور مٹی کے تیل کی کھپت میں 8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
گزشتہ ماہ جون کے دوران ملک بھر میں بارشوں کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہونے کے باعث بجلی کی کھپت میں کمی سے فرنس آئل کے استعمال میں 3فیصد جبکہ ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں ڈیزل اور پٹرول کے استعمال میں بھی بالترتیب 28اور9فیصد کمی دیکھی گئی ۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق جون میں پنجاب ،خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسم خوشگوار رہا جس کے باعث بجلی کی کھپت میں کمی ہوئی،گزشتہ ماہ فرنس آئل کی کھپت تین فیصد کمی سے 8 لاکھ 49 ہزار 177 ٹن رہی جبکہ مئی میں فرنس آئل کی کھپت 8 لاکھ 75 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی تھی ،جون میں عید الفطر کی تعطیلات کے باعث ہیوی ٹرانسپورٹ کی جانب سے طلب میں کمی کے بعد ڈیزل کی کھپت28فیصد کی نمایاں کمی سے 6 لاکھ 49 ہزار480ٹن رہی جبکہ مئی میں 8لاکھ98ہزار ٹن سے زائد ڈیزل کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی ،پٹرول کی کھپت بھی گزشتہ ماہ9فیصد کمی سے 5لاکھ64ہزار723ٹن رہی جبکہ مئی میں پٹرول کی کھپت ملکی تاریخ کی ریکارڈ ماہانہ سطح 6 لاکھ 21ہزار829ٹن کی سطح پر تھی ،ہائی اوکٹین کی کھپت جون میں 17فیصد کمی سے 9820ٹن رہی جبکہ مئی میں 11780ٹن ہائی اوکٹین فروخت ہوا تھا ،جون میں مٹی کے تیل کی کھپت بھی 8فیصد کمی سے 10099 ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ مئی میں مٹی کے تیل کی کھپت 11ہزار ٹن کے قریب رہی تھی ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت گزشتہ ماہ 1فیصد کمی سے 75ہزار498ٹن رہی جبکہ مئی میں جیٹ فیول کی فروخت 76ہزار400ٹن کی سطح پر تھی ،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت گزشتہ ماہ 0.62فیصد کی معمولی کمی سے 1598ٹن رہی جبکہ مئی میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت 1608ٹن کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی ،انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے دوران بھی ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کاری ہے جس کے نتیجے میں رواں ماہ بھی فرنس آئل،پٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں کمی کے امکانات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں