میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں:شیخ رشید

36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں:شیخ رشید

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ” میں نے ہفتہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دبئی میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہے،اورحافظ نعیم کو کسی صورت میئر نہیں بننے دیا جائے گا۔ حافظ نعیم کو خرید و فروخت کی سیاست میں تو شکست ہوئی ہے، عوام میں نہیں لیکن جماعت اسلامی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ضمیر فروشوں اور منتخب نمائندوں کو خرید نے والوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے مجھے امید ہے کہ جماعت اسلامی حسب معمول عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ضمیر کے سوداگروں کے ساتھ نہیں“۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں