میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت پاکستان کی نمبر پلیٹ ،سرکاری جھنڈا لگی گاڑیوں میں گٹکا سپلائی

حکومت پاکستان کی نمبر پلیٹ ،سرکاری جھنڈا لگی گاڑیوں میں گٹکا سپلائی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں حکومت پاکستان کی نمبر پلیٹ اور سرکاری جھنڈا لگی نان کسٹم پیڈ گاڑی میں گٹکا سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی ٹاسک فورس نے گٹکا مافیا کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور آپریشن ٹیم نے کراچی کے علاقے فریئر میں ایک بڑی کار پر سبز نمبر پلیٹ کے ساتھ سرکاری جھنڈا لگا کر گٹکا سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں صادق عرف کوبرا اور اس کا ساتھی شامل ہے۔ ملزمان کے خلاف فریئر تھانے میں سب انسپکٹر الطاف حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سامان فلیٹ نمبر 402 دوسری منزل پر منتقل کر رہے تھے لیکن ٹاسک فورس نے ان کی کوشش ناکام بنا دی اور انہیں گرفتار کرکے گاڑی سے بھاری مقدار میں ممنوعہ سامان برآمد کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو اعلی سرکاری افسر ظاہر کرتا تھا جس نے منظم کاروبار کے لیے فلیٹ کو کارخانہ بنا دیا تھا۔ گاڑی میں کالے شیشے لگے تھے جس کی وجہ سے اندر کا کچھ نظر نہیں آتا تھا جب کہ گاڑی پر حکومت پاکستان کی نمبر پلیٹ اور سرکاری جھنڈا لگا ہونے کی وجہ سے گاڑی کو کہیں روکا نہیں جاتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم صادق نے پولیس کو بھاری رشوت کی پیشکش بھی کی تھی۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ٹاسک فورس بلا تفریق اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں