میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی انتخاب، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

میئر کراچی انتخاب، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

میئر، ڈپٹی میئر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ان کے نمائندوں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میئر، ڈپٹی میئر ودیگر بلدیاتی سربراہان کے آج(جمعرات)15 جون کو ہونے والے انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ان کے نمائندوں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام فریق نظریہ پاکستان، آزادی اور خودمختاری کے خلاف پروپیگنڈہ نہیں کریں گے اور نہ ہی عدلیہ کی آزادی اور مسلح افواج کے تشخص کو نقصان پہنچائیں گے۔ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام فریق انتخابی مواد اور عملے کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں گے اور پولنگ کے اوقات میں کوئی فریق اپنے حامیوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کی کوشش نہیں کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کے علاوہ کوئی بھی شخص جاری کردہ پاس کے بغیر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کریگا۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر، ڈپٹی میئر ودیگر بلدیاتی اداروں کے سربراہان کا انتخاب آج(جمعرات) ہوگا۔ حیدرآباد میئر سمیت کئی کراچی کے کئی ٹاونز اور دیگر شہروں میں پی پی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔کراچی میں پیپلز پارٹی نے مرتضی وہاب جب کہ جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمان کو میئر کے لیے امیدوار نامزد کر رکھا ہے اور دونوں جانب سے اپنی اپنی کامیابی کے پیشگی دعوے اور ایک دوسرے پر الزامات پر مبنی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں