میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج، مسلمانوں پربھارتی زمین تنگ،سینکڑوں گھرمسمار

گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج، مسلمانوں پربھارتی زمین تنگ،سینکڑوں گھرمسمار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی، گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں مسلمانوں کے گھر مسمار کر دیئے گئے، 400 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والے مظاہرین کے گھروں پر بھارتی پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، اتر پردیش میں تین سو افراد گرفتار ہوئے، دہلی پولیس نے آفرین فاطمہ کا گھر گرانے کے خلاف احتجاج کرنے والے 40 طلبا کو حراست میں لیا۔جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں بھی طالب علموں نے شدید احتجاج کیا، کیرالہ میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، طلبا رہنما عائشہ رینا کو پولیس سڑک پر گھسیٹتی ہوئی لے گئی، نفرت انگیز بیان دینے والی بی جے پی ترجمان کے خلاف اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں