میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک نے فیڈرل کورٹ نیویارک میں اپنے خلاف مقدمہ جیت لیا

نیشنل بینک نے فیڈرل کورٹ نیویارک میں اپنے خلاف مقدمہ جیت لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان نے فیڈرل کورٹ نیویارک میں نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)کے خلاف قائم مقدمہ جیت لیا۔خیال رہے کہ نیشنل بینک کے خلاف فیڈرل کورٹ نیویارک میں دہشت گردی کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات پر مقدمہ قائم ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ نیشنل بینک امریکی عدالت میں یہ مقدمہ ہار جاتا تو پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد ہوتا اور پاکستان کا قومی بینک دیوالیہ بھی ہو جاتا۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)کی جانب سے بھی سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نیشنل بینک کا یہ مقدمہ اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈسپیوٹس یونٹ نے لڑا، مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نے کی۔اسی قانونی ٹیم نے کارکے، ریکوڈک، پی آئی اے کے اثاثے منجمد کرنے اور طوارقی کے مقدمات بھی لڑے۔ ذرائع نے کہا کہ قانونی ٹیم کو نیشنل بینک پاکستان کے صدر کی معاونت بھی حاصل رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں