دھابیجی ، 72انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت15گھنٹے بعد بھی شروع نہ ہوسکی
شیئر کریں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ روز بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کے بیک پریشر سے پھٹنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا مگر دیگر 8 پائپ لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری ہے ۔ایکسین واٹر بورڈ لعل بخش سموں کے مطابق گزشتہ شام 7 بجکر 25 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا اور بیک پریشر کے باعث 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔ پائپ لائن پھٹنے اور پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے دیگر 8 پائپ لائنوں سے کراچی کو 630ملین گیلن پانی کی فراہمی رک گئی تھی، تاہم بجلی بحال ہونے پر گزشتہ رات ہی 8 پائپ لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری ہے ۔ ایکسین واٹر بورڈ لعل بخش سموں کے مطابق پھٹنے والی پائپ لائن نمبر 5 کی مرمت کا کام کراچی سے ویلڈنگ مشین آتے ہی شروع کردیا جائے گا اور امکان ہے کہ شام تک مرمت کا کام مکمل ہوجائے ۔