میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی نہیں امیت شاہ کو نیا وزیر اعظم ہونا چاہیے ،بھارت میں نئی بحث

مودی نہیں امیت شاہ کو نیا وزیر اعظم ہونا چاہیے ،بھارت میں نئی بحث

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بھارت میں عام انتخابات کے موقع پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر بی جے پی انتخابات جیت گئی تو مودی کے بجائے امیت شاہ کو نیا وزیر اعظم ہونا چاہئے ۔ آئندہ برس 17 ستمبر کو نریندر مودی 75 سال کے ہو رہے ہیں، اس سے قبل ۔ لعل کشن چند ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی، سمترا مہاجن اور یشونت سنہا نے زندگی کے 75 سال پورے کرنے پر سیاست سے ریٹائرڈ منٹ لے لی تھی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری بار وزیراعظم بننے کا معاملہ سنگین ہو جانے سے مودی کی سیاسی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم مودی پر حملہ کیا اور بی جے پی سے سوال کیا کہ ان کا آئندہ وزیراعظم کون ہوگا کیونکہ نریندر مودی اگلے برس 75 سال کے ہوجائیں گے ۔ادھر وزیر داخلہ امیت شاہ نے اروند کیجریوال کے سنسنی خیز دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا آئین یہ نہیں کہتا کہ 75 سال کی عمر کے بعد پارٹی کا کوئی لیڈر وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ نریندر مودی انتخابات جیت کر تیسری بار بی جے پی سے وزیر اعظم بنیں گے ۔اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو بھی پی ایم مودی اگلے سال تک ہی وزیر اعظم رہیں گے ۔ مودی نے خود یہ اصول بنایا تھا کہ 75 سال بعد ان کی پارٹی میں کوئی بھی سرگرم سیاست میں نہیں رہے گا۔ اگر بی جے پی اس بار الیکشن جیتتی ہے تو اگلے سال پی ایم مودی 75 سال کے ہوجائیں گے اور پھر امیت شاہ کو وزیراعظم بنائیں گے ۔ نریندر مودی اگلے سال 17 ستمبر کو 75 سال کے ہو رہے ہیں۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے جوابا کہا کہ میں اروند کیجریوال اینڈ کمپنی اینڈ انڈیا بلاک کو بتانا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کے آئین میں اس طرح کی کسی چیز (75 سال حد کا اصول) کا ذکر نہیں۔ پی ایم مودی نہ صرف یہ مدت پوری کرنے والے ہیں بلکہ وہ مستقبل میں بھی ملک کی قیادت کرتے رہیں گے ۔ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ آئندہ برس 17 ستمبر کو نریندر مودی 75 سال کے ہو رہے ہیں، انہیں جانا ہوگا۔ لعل کشن چند ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی، سمترا مہاجن اور یشونت سنہا نے 75 سال پورے کرنے پر رخصت لی تھی۔ جو وعدے بوڑھے مودی کر رہے ہیں انہیں پورا کون کرے گا، کیا امیت شاہ ایسا کر پائیں گے ؟ کیا اس شخص میں قائدانہ اوصاف ہیں؟ بی جے پی کے ووٹرز کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ وہ مودی کو نہیں بلکہ امیت شاہ کو ووٹ دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں