میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کا رہائشیوں سے پیسے بٹورنے کا نیا طریقہ

ذیشان ذکی کا رہائشیوں سے پیسے بٹورنے کا نیا طریقہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ عربین ولاز میں صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کا رہائشیوں سے پیسے بٹورنے کا نیا طریقہ نکال لیا، اسکیم میں پانی فراہمی بند کرکے ایک ہزار روپے فی ٹینکر خرید کرنے کا حکم جاری کردیا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ صائمہ عربین ولاز میں رہائشیوں کو کنکشن فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا، ذیشان ذکی بلک واٹر کنکشن کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے لگا۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ ریئل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی نے ناظم آباد کے قریب گڈاپ ٹائون کے تپو منگھوپیر کی دیھ جام چکرو میں سروے نمبر 72سے 76، 78 سے 81 تک رہائشی اسکیم سال 2010 میں شروع کی،ذیشان ذکی نے اسکیم میں پانی ، بجلی، گیس ، سیوریج سمیت دیگر سہولیات فراہمی کی مد میں ہزاروں الاٹیز سے اربوں روپے بٹورے،ذیشان ذکی کو اسکیم تمام تر بنیادی سہولیات کے ساتھ31 مئی 2104 کو مکمل کرنی تھی لیکن صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے بھاری رقوم کی وصولی کے باوجود ہزاروں مکینوں کو بے یارو مددگار چھوڑدیا،صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے حکام سے مک مکا کرکے واٹر بلک کنیکشن حاصل کرلیا،ذیشان ذکی نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے خود ساختہ بنائے گئے پانی اور سیوریج کے بل سال 2020 میںرہائشیوں کو بھیج کر ہزاروں مکینوں سے کروڑوں روپے وصول کئے، پانی اور سیوریج کے بلز کسی بینک یا پوسٹ آفس میں جمع کروانے کے بجائے صائمہ بلڈرز کے دفتر میں نجی عملے کے پاس جمع کئے گئے۔ صائمہ عربین ولاز کے مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی اسکیم میں پانی کی لائنز موجود ہیں اور لائنز میں پانی بور کا فراہم ہوتا رہا ، جبکہ صائمہ بلڈر ز اینڈ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے تعمیرات کا بلک کنیکشن حاصل کیا ہے ،جہاں پر لائنز موجود نہیں یا جو بھی مکین اضافی پانی لینا چاہتا تھا تو اس کو ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا لیکن اب صائمہ عربین ولاز میں پانی فراہمی بند کردی گئی ہے اور تمام مکینوں کو ٹینکر کے ذریعے پانی خرید کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے،رہائشیو ں نے الزام عائد کیا کہ صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی اسکیم میں ہزاروں مکینوں کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بلک واٹر کنیکشن سے حاصل کردہ پانی ٹینکرز کے ذریعے فراہم کرکے بھاری رقم بٹورنا چاہتا ہے ۔ رہائشی اسکیم کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے اس سے پہلے سوئی سدرن گیس کمپنی سے بلک گیس کنیکشن حاصل کیا، ایس ایس جی سی ایل کوتقریبن 2 کروڑ روپے ادا کرنے کے بعد صائمہ عربین ولاز کے ہزاروں مکینوں کو خود ساختہ بنائے گئے بلز 3 سال تک ارسال کرکے ہر ماہ لاکھوں کروڑوںبٹورتے رہے، اوگرا نے 13 دسمبر 2022 کو رہائشیوں کی شکایات کا فیصلہ کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بلک گیس کنیکشن کو غیر قانونی قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں