میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحد نہ ہوئے تو تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہوگی، مفتی منیب الرحمان

متحد نہ ہوئے تو تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہوگی، مفتی منیب الرحمان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ کی نامور بزرگ ہستی مفتی محمد عبداللہ نعیمی شہید کا 41 ویں سالانہ عرس مبارک اور جامعہ مجددیہ نعیمیہ کے 47 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کے موقع پر جلسے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، پیران طریقت سیاسی سماجی انتظامی شخصیات سمیت،مدرسین کی اور عقیدتمندوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر ممتاز علماء کرام نے 100 کے قریب فارغ التحصیل علماء کرام و حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی عظیم بزرگ ہستی شمس الفقہاء بانی جامعہ مجددیہ نعیمیہ مفتی محمد عبداللہ نعیمی شہید کا 41 سالانہ عرس مبارک اور 47 سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد گزشتہ شب عالم اسلام کی قدیم ترین علمی روحانی درسگاہ جامعہ مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی ملیر کراچی میں منایا گیا، جس میں مفتی اعظم پاکستان سابقہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و صدر تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان مفتی منیب الرحمان مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیرپیر عبدالخالق بھرچونڈی،ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر،میزبان مرکزی جماعت اہلسنّت صوبہ سندھ کے امیر مفتی اعظم سندھ صاحبزادہ مفتی محمد جان نعیمی،گوجرانوالہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیر رفیق مجددی اسلامی ریاست مصر سے تعلق رکھنے والے جامعہ الازہر کے عالم دین فضیلت الشیخ احمد محمود حسن شریف الحنفی الماتریدی الازہری، فضیلت الشیخ الدکتور جمال فاروق الدقاق الازہری انچارج فیکلٹی الدعوہ واصول جامعہ الازھر مصر،پنجاب سے سید امیر محمد بھوروی، سید عثمان شاہ راشدی، مخدوم ندیم احمد کھڑی شریف، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، مفتی نور محمد نعیمی، سید مظفر حسین شاہ، علامہ لیاقت اظہری، صاحبزادہ محمد ریحان امجد نعمانی،مفتی محمدشریف سعیدی، علامہ اشرف گورمانی،پیر محمد کرم اللہ الٰہی دلبر سائیں، شجاع الحق قادری، درگاہ لواری شریف بدین کے سجادہ نشین پیر محمد صادق قریشی نقشبندی، صاحبزادہ مفتی نذیر احمد جان نعیمی،سید ضمیر حسین شاہ جیلانی، میاں صفدر حسین سہروردی، مفتی عبدالحلیم سہون شریف، صاحبزادہ زبیر صدیقی، سید حسین شاہ حسینی، مفتی خلیل احمد اشرفی، مفتی خلیل احمد چنہ ،غلام ربانی مجددی، پیر شمس الدین، سید قطب علی شاہ، پیر امان اللہ جان سرہندی ،صاحبزادہ غلام غوث صابری، سیاسی شخصیات چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی آفاق احمد ، سابقہ ایم این اے ساجد احمد، پیپلز پارٹی ایم پی اے پارلیمانی سیکریٹری یوسف مرتضیٰ بلوچ،ایم پی اے سلیم کلمتی، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے ملیر و صدر پیپلز پارٹی ملیر سلمان عبداللہ مراد بلوچ،رئیس شفقت علی ملکانی سمیت بھٹائی رینجرزکے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر شبیر احمد، ونگ کمانڈر کرنل عمر، ایس ایس پی ملیر سید عرفان بہادرو دیگر قائدین اہلسنّت نے شرکت کی۔اس موقع پرمفتی منیب الرحمان، سید امیر احمد بھوروی، کوکب نورانی و دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ دین اسلام کے محافظوں کا ادارہ ہے جہاں سے ہر سال سینکڑوں علماء کرام حفاظ کرام سند فراغت حاصل کرکے دین متین کی خدمت عمل میں مصروف ہیں، مدارس دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت مدارس کے لیے آسانیاں پیدا کرے، علم وہ فائدے مند ہے جو دوسروں تک پہنچایا جائے آج علماء کرام کی دستاربندی ہوئی ہے امید ہے وہ دین اسلام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں گے اہلسنّت کی مساجد کے ممبروں سے ہمیشہ امن سلامتی کا درس دیا جا تا ہے، ہم وطن عزیز سے پیار محبت کرنے والے لوگ ہیں فارغ التحصیل علماء کرام اپنے اپنے علاقوں میں دین کی خدمت کریں اور خود کو معاشرے کا آئیڈیل بنائیں تا کہ لوگ اپنے بچوں کو دین کی تعلیم دلانے کے لیے جذبے سے سرشار ہوجائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں