میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے، تاجر برادری میں بے چینی

مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے، تاجر برادری میں بے چینی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ملک کی تاجر برادری میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری سیاسی بے چینی نے ملک کی معیشت کو بھی نقصان پہنچایا ہے جس پر اب تاجر برادری نے بھی آواز اٹھانا شروع کردی ہے۔شہر قائد میں کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی اس حوالے سے مقتدر حلقوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے کاروبار کو تباہ کردیا ہے اگر مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔تاجر رہنما نے مزید کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں تمام سیاسی فریقین کو سوچنا ہوگا اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے سیاسی مخالفین کو ایک میز پر بٹھا کر مسائل حل کرائے جائیں۔واضح ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کے باعث ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں