میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چودھری نے پاکستانی شہریوں کو آئیڈیاز رجسٹر کروانے کی پیشکش کر دی

فواد چودھری نے پاکستانی شہریوں کو آئیڈیاز رجسٹر کروانے کی پیشکش کر دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستانی شہریوں کو ان کے آئیڈیاز رجسٹر کروانے کی پیشکش کر دی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کے آئیڈیا میں دم ہوا تو سرمایہ ہم دیں گے ۔ آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے ، آپ کو لگتا ہے ،آئیڈیا میں دم ہے، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارات سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں اگر ہمارے ماہرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے ، تیاری پکڑیں ،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیا ہے تو وزارت ِسائنس سے رجوع کرے ۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اس آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو اسے 70 سے 100 فیصد تک سرمایہ دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں