میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق صدر آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع،مزید دو میں ضمانت منظور

سابق صدر آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع،مزید دو میں ضمانت منظور

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

جعلی اکائونٹس کیس میں ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی جب کہ مزید 2 میں ضمانت منظور کرلی گئی ۔ بدھ کو جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر وکیل آصف زرداری فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ نئے نئے طلبی کے نوٹسز آرہے ہیں جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس د یے کہ یہ تو لگتا ہے طلبیوں اور ضمانتوں کا سیلاب آرہا ہے ۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ مقدمات بہت زیادہ ہو گئے ہیں ان کی مکمل فہرست تیار کی جائے اور تمام درخواستوں کو ترتیب دیا جائے ، جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسار کیا کہ ضمانت کی نئی درخواستوں پر جواب کے لیے نیب کو کتنا وقت چاہئے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہر آئے روز یہ نئی درخواست لے آتے ہیں، پرانی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت پہلے فیصلہ سنائے جب کہ جن درخواستوں پر ہمارا جواب آچکا ہے ان پر فیصلہ سنایا جائے ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی 5 مقدمات کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی جب کہ مزید 2 کیسز میں ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے پارک لین کیس میں آصف زرداری کی ضمانت میں 12 جون جب کہ ہریش کمپنی کیس میں 29 مئی تک توسیع کردی عدالت کی جانب سے آصف زرداری کی 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کومزید 2 انکوئریز پربھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں