میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں آٹے کے دام بڑھ گئے ، 100 کلو والی بوری 350 روپے مہنگی

سندھ میں آٹے کے دام بڑھ گئے ، 100 کلو والی بوری 350 روپے مہنگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ میں گندم کے دام بڑھنے لگے ،100 کلو والی بوری 350 روپے مہنگی ہو گئی ، تندوری روٹی اور بیکری آئٹم مزید مہنگی ہوسکتی ہے ۔ سندھ اور پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور طوفانی ہوائوں سے گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث سندھ میں گندم کے دام بڑھنے لگے ۔ ایک ہفتے کے دوران گندم کی 100 کلو والی بوری 350 روپے اضافے سے 3 ہزار 350 روپے میں فروخت ہونے لگی۔گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمت 2 روپے بڑھ گئی۔ فائن آٹا 37 روپے کلو اور سپر فائن آٹا 41 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، فلار ملز مالکان گندم کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بارشوں کے علاوہ اس کی اسمگلنگ بھی بتا رہے ہیں۔ آٹے کے دام بڑھنے سے آ نے والے دنوں میں بیکری مصنوعات سمیت تندوری روٹی بھی مہنگی ہوسکتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں