وزیراعظم یوتھ لون پروگرام،رواں سال 21 ہزار سے زائد افراد نے کاروبارہ شروع کیا
شیئر کریں
74 ہزار 461 افراد نے قرض حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرائیں،اسٹیٹ بینک ‘ 21 ہزار 137 افراد قرض حاصل کرنے میں کامیاب رہے،اسکیم سے مستفید ہونے والوں میں 84 فیصد مرد اور 16 فیصد خواتین شامل ہیں:اعدادوشمار
کراچی(ویب ڈیسک)رواں مالی سال کے دوران وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت 21 ہزار سے زائد افراد نے اپنا کاروبار شروع کیا،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے موجودہ حکومت نے یوتھ لون پروگرام کا آغاز کیا،اسکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر اپنا کاروبار شروع کرنے کئے لئے قرضے دیے گئے،اب تک کے اعداد شمار کے مطابق 74 ہزار 461 افراد نے قرض حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرائیں اور 21 ہزار 137 افراد قرض حاصل کرنے میں کامیاب رہے،اسکیم سے مستفید ہونے والوں میں 84 فیصد مرد اور 16 فیصد خواتین شامل ہیں،وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت 17 ارب 70 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے،7 ارب روپے کے قرضے ڈیری فارمنگ کا بزنس شروع کرنے کے لئے دیے گئے جو سب سے زیادہ ہیں،دوسرے نمبر پر 2 ارب روپے کے قرضے جنرل سٹورز کھولنے کے لئے دیئے گئے،واضع رہے کہ 20 لاکھ روپے کے قرض پر 6 فیصد سروس چارجز کی مد میں وصول کیے گئے۔