میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فضائیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار،نیول چیف

پاک فضائیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار،نیول چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی
ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔پاکستان ایٔر فورس اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دیتا ہوں، اصغر خان اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کی خدمت کی ایک تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے، گزشتہ سال مئی میں پاکستان ایٔر فورس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ نے سائبر اور الیکٹرانک وار فیٔر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ کا ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ہے، معرکۂ حق میں پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا، قوم کی حمایت سے افواجِ پاکستان دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے۔نیول چیف نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں