میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی ٹی پل کی تعمیر پر 11 کروڑ کا دانستہ نقصان

کے پی ٹی پل کی تعمیر پر 11 کروڑ کا دانستہ نقصان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ایسٹ اور ویسٹ وارف کو ملانے کے لیے پل کا ٹھیکہ زیادہ بولی دینے والے ٹھیکیدار کو جاری کر دیا۔ قومی ادارے کوکروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ نے نومبر 2020 میں ایسٹ اور ویسٹ وارف کو ملانے کے لیے ٹینڈر جاری کیا پل کی تعمیر میں 8 فیصد سندھ سیلز ٹیکس کی ادائیگی بھی شامل ہے پل کی تعمیر کے ٹھیکے کی بولی کی مدت 180 دن رکھی گئی ٹینڈر جاری ہونے کے بعد 4 کنٹریکٹر نے شرکت کی لیکن 2 کنٹریکٹر این ایل سی اور چائنا سولانجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن نے ٹھیکے کے لیے کوالیفائی کیا ، این ایل سی نے 2 ارب 20 کروڑ 53 لاکھ جبہ چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی نے 2 ارب 31 کروڑ 98 لاکھ روپے کی بولی لگائی لیکن کے پی ٹی انتظامیہ نے ٹھیکہ جاری کرنے میں تاخیر کی اور 2 ارب 31 کروڑ زیادہ بولی دینے والی چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکہ جاری کیا جس کے باعث کے پی ٹی کو 11 کروڑ 45 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ آڈٹ حکام نے کے پی ٹی انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے ڈپارٹنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی لیکن ڈی اے سی کا اجلاس نہیں کیا گیا جس پر آڈٹ حکام نے زیادہ بولی دینے والے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ جاری کرنے کے ذمیدار کے پی ٹی افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں