میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کا اسرائیل کیخلاف ’آپریشن ختم‘، جوابی کارروائی نہ کرنے کی تنبیہ

ایران کا اسرائیل کیخلاف ’آپریشن ختم‘، جوابی کارروائی نہ کرنے کی تنبیہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایران نے اسرائیل کے خلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے دوبارہ غلطی کی تو نتائج بہت بْرے ہوں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل اور اس کے اتحادی ملک امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس کے میزائل حملوں کے جواب میں کسی بھی ’غیر ذمہ دارانہ‘ ردعمل سے باز رہیں۔یہ بیان گزشتہ رات ایران کے اسرائیل کے شہر تیل ابیب پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے ، جو یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا۔اپنے بیان میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر گزشتہ شب کے حملے پر صیہونی ریاست اور اس کے حامی ممالک نے جوابی کارروائی کی تو فیصلہ کن اور پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں