میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شریف خاندان قیدی نمبر 804 سے خوفزدہ ہے ، عمر ایوب

شریف خاندان قیدی نمبر 804 سے خوفزدہ ہے ، عمر ایوب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ شریف خاندان قیدی نمبر 804 سے خوفزدہ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو شعور دیا، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے یہ حکومتیں ختم ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے ، یہ پرانا پاکستان نہیں لوگ بیدار ہو چکے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ پشین اور چمن جلسوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھنڈے لہرانے نہیں دیے گئے ، کارکنوں کو زد و کوب کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود جلسے کامیاب ہوئے ، ہمارے اتحاد میں شامل جماعتیں پورے ملک میں جلسے کریں گی۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے وسائل سب سے پہلے
وہیں کے لوگوں پر لگانے چاہئیں، جو بھی صوبہ ہے اس کے وسائل وہاں کے لوگوں پر خرچ ہونے چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں