میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم آزادکشمیر مستعفی ،قیوم نیازی کاعلی امین گنڈاپورپرسازش کاالزام

وزیراعظم آزادکشمیر مستعفی ،قیوم نیازی کاعلی امین گنڈاپورپرسازش کاالزام

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم خان نیازی نے وزارت عظمیٰ سے استعفا دے دیا، عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنا استعفا بھجوایا، عبدالقیوم نیازی نے سارے حقائق سے گزشتہ روز عمران خان کو آگاہ کیا تھا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم خان نیازی نے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو استعفا بھجوا دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ عبدالقیوم نیازی نے سارے حقائق سے گزشتہ روز عمران خان کو آگاہ کیا تھا، عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف سازش اور مبینہ ڈیل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔عبدالقیوم نے کہا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی آج واپس کررہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کی عمران خان سے ملاقات خوشگوار ماحول میں نہیں ہوئی، اندرونی کہانی سامنے آگئی،علی امین گنڈا پور نے30 کروڑ روپے لیکر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سازش کی، سر دار عبد القیوم کے الزام پر عمران خان بھی حیران رہ گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں