میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور ،نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور ،نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ انہوں نے بحیثیت قائم مقام اسپیکر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 اراکین کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ارکان کے استعفے بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہوئے تھے۔قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے رولز اور ضابطے کے تحت منظور کیے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے بھی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر لیے ہیں اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔بعد ازاں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنے 123 اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جن کے استعفے اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر لیے ہیں،ادھرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے انکار کردیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے کہا ہے کہ انفرادیطور پر استعفوں کی تصدیق کے بغیر استعفے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نہیں بھجوائے جاسکتے جبکہ قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری 22اپریل تک تمام استعفے منظور کرنا چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق قاسم سوری اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لئے موجودہ قومی اسمبلی اجلاس کو طول دے رہے ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کے لئے نیا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے تاہم قاسم سوری اس سے راہ فراراختیارکررہے ہیںجبکہ قاسم سوری نے مئوقف اپنایا ہے کہ قواعد وضوابط کے مطابق اجلاس ملتوی کرنا میرا اختیار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں