محکمہ بلدیات میں مزید 36 یوسی سیکریٹریز کی تعیناتی مشکوک
شیئر کریں
محکمہ بلدیات سندھ کے مزید 36 یوسی سیکریٹریز کی تعیناتی مشکوک ظاہر ہوگئی، یوسی سیکریٹریز کو عہدے سے فارغ کرکے لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق لوکل گورنمنٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر یوسی سیکریٹریز کو عہدے سے فارغ کرکے بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، تحقیقات میں متعلقہ یوسی سیکریٹریز کی تعیناتی مشکوک ثابت ہوئی ہے۔ کراچی کے ضلع غربی کی یوسی مائی گرہی میں تعینات یوسی سیکریٹری رجب علی شاہانی، ضلع شرقی کی یوسی 23 شانتی نگر میں تعینات وزیر حسین شاہانی، ضلع غربی کی یوسی 03 پٹھان کالونی میں تعینات یوسی سیکریٹری اظہیرالدین ، ضلع شرقی کی یوسی 12 دہلی مرکنٹائل سوسائٹی مین تعینات یوسی سیکریٹری عبدالوہاب کی تعیناتی مشکوک ہونے کے بعد ان کو عہدے سے فارغ کرکے لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حیدرآباد ضلع سے ریاض حسین، مشتاق علی انڑ، عرفان علی چنہ اور قربان علی کی تعیناتی مشکوک ثابت ہوئی جس کے بعد ان کو فارغ کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تھرپارکر سے رمیش کمار، سانگھڑ سے رضوان، پرویز علی جوکھیو، سکھر سے سلیم اللہ میمن، آفتاب عالم، رکن الدین، ثاقب علی، سوائی بجیر، شاہجہان، شاہد حسین سومرو، شیخ محمد، شعیب احمد، کامران جونیجو، محمد ریحان، سکندر علی قاضی، غلام شبیر، پونم چند، محمد اکرم ساند، مظہر حسین سولنگی، موجود حسین، عابد علی، ممتاز علی اور مہیندروکی تعیناتی بھی مشکوک ظاہر ہوئی ہے اوربورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔