میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان دیانتدار وزیراعظم ہیں،اٹارنی جنرل کی کورونا ازخود نوٹس کیس میں وضاحت

عمران خان دیانتدار وزیراعظم ہیں،اٹارنی جنرل کی کورونا ازخود نوٹس کیس میں وضاحت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے کورونا از خود نوٹس کیس میں اپنے بیان کی وضاحت کردی۔وضاحتی بیان میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان سے یہ بیان منسوب کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ایماندار وزیراعظم ہیں۔عدالت کی آبزرویشن کے جواب میں اٹارنی جنرل نے اپنا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان دیانتدار وزیراعظم ہیں۔بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ حکومت وبا سے نمٹنے کی مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے ۔اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ ماضی کے تمام منتخب وزرائے اعظم ایماندار نہیں تھے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کے منتخب تمام وزرائے اعظم قابل عزت و قابل احترام ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں