سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خاندان کے افراد اور سیکرٹری کے کورونا ٹیسٹ بھی کرائے گئے ، تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عدالت عظمی کے سٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،نائب قاصد احسان کا علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔سپریم کورٹ ترجمان کے مطابق نائب قاصد احسان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے پولی کلینک آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے علاج معالجے کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد اور ان کے خاندان کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو منفی آیا ہے ۔