ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈائریکٹر باقر رضا رضوی کو ہٹانے کا فیصلہ
شیئر کریں
( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنر نے ڈائریکٹر ایچ آر و ایڈمنسریشن سید باقر رضا رضوی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ، باقر رضا رضوی نے بھی بورڈ آف گورنرز کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے رابطے شروع کردئیے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ڈائریکٹر ایچ آر و ایڈمنسریشن سید باقر رضا رضوی کو حاضری اور کارکردگی بہتر نہ ہونے کا جواز بنا کر انہیں مزید کانٹریکٹ پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے سید باقر رضا رضوی کا مزید کانٹریکٹ بڑھانے کے بجائے انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر کو آفس خالی کرنے، لیپ ٹاپ، ڈیوائس اور دیگر اہم ریکارڈ جمع کرانے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے، سید باقر رضا رضوی سال 2019 سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں نوکری کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق سید باقر رضا رضوی نے بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے اور محکمہ صحت سندھ کے اعلیٰ افسران سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں۔