میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان گرفتاری نہیں دیں گے، ججز خوفزدہ نہ ہوں، ہم آپ کے ساتھ ہیں‘علیمہ خان

عمران خان گرفتاری نہیں دیں گے، ججز خوفزدہ نہ ہوں، ہم آپ کے ساتھ ہیں‘علیمہ خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری نہیں دیں گے، جب تک رانا ثنا کا دل نہیں بھرتا ہم ادھرہی کھڑے ہیں،ججز کو بھی خوفزدہ نہ ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے جج ہیں اور ہم آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔زمان پارک کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آزادی اور اسے دہشتگردوں سے بچانے کی جنگ ہے۔ انہوں نے گھروں کے اندر عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کروائی ہے۔ لیکن اچھا ہے کہ قوم سب سے بڑا امتحان پاس کر کے ایک مضبوط قوم بن گئی ہے۔ہمارے کارکن ڈٹ کر کھڑے ہیں، انہیں عادت ہے کہ 10ہزار اہلکار کھڑے کردو تو ڈر کربھاگ جائیں گے۔ ہمارے کارکن قانون کے سامنے نہیں کھڑے، یہ فوجی اور سپاہی ہمارے بچے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں