پاکستان میں فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے،عمران نیازی گرفتار نہیں ہوتا تو قانون ہار جائیگا ،احسن اقبال
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان میں فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے،کیا آئین، قانون اور عدالت صرف کمزور کے لئے ہونگی اور جس کے پاس جتھے ہونگے وہ ان سے بالاتر ہوگا؟ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران نیازی گرفتار نہیں ہوتا تو قانون ہار جائیگا اور فاشزم جیت جائے گا۔ پاکستان ایک نئے ہٹلر کا متحمل نہیں ہو سکتا، پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک اناپرست شخص عمران نیازی نے نظام عدل کو یرغمال بنایا ہوا ہے عدالت کا حکم پامال کر رہا ہے،کارکنوں کو شیلڈ بنا کر اپنے گھر میں مورچہ زن ہے۔اپنے کارکنوں سے قومی اداروں کو گالیاں نکلوا رہا ہے۔فارن فنڈنگ عمران کے ذریعہ انارکی پھیلا کر رنگ لا رہی ہے۔