میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے کے شوکاز نوٹس ، صائمہ ریورا میں متعدد بنگلوز کی خفیہ بکنگ کا انکشاف

ایس بی سی اے کے شوکاز نوٹس ، صائمہ ریورا میں متعدد بنگلوز کی خفیہ بکنگ کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز، صائمہ ریورا میں بنگلوز کی بکنگ و تشہیر کا معاملہ، بلڈرز کا ایس بی سی اے کے شوکاز نوٹس کے بعد تحریری جواب جمع، خفیہ طریقے سے بنگلوز کی بکنگ کرنے کا انکشاف، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ غیرقانونی کاموں کی پردہ پوشی کرنے لگا، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے حیدرآباد بائی پاس پر فلڈ زون میں واقع صائمہ ریورا نامی متنازع اسکیم میں بنگلوز کی بکنگ و تشہیر کے معاملے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کے بعد ایس بی سی اے کے ذرائع کے مطابق بلڈر نے تحریری بیان جمع کروا دیا ہے ، ذرائع کے مطابق بلڈرز نے وضاحتی بیان میں ظاہر کیا ہے کہ وہ بنگلوز کی نہیں بلکہ رہائشی پلاٹس کی بکنگ کر رہے ہیں، جن کی این او سی موجود ہے ۔ دوسری جناب ذرائع کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے صائمہ ریورا میں متعدد بنگلوز کی خفیہ بکنگ بھی کردی ہے، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قاسم آباد کا ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ اور بلڈر ملی بھگت کرکے معاملے کو دبانے میں مصروف ہیں، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ قاسم آباد میں تمام غیرقانونی کاموں کا سرغنہ ہے اور وہ غیرقانونی کاموں کی چشم پوشی میں مصروف ہے ، روزنامہ جرأت کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے صائمہ ریورا بنگلوز کے معاملات پر موقف لینے کیلئے متعدد بار رابطے کیے لیکن عرس ڈاوچ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ نے بھاری رقم کے عوض صائمہ ریورا اسکیم میں بنگلوز کی تعمیرات کی غیرقانونی اجازت دی ہے ۔جبکہ دوسری طرف جائیدادوں سمیت مختلف خاندانی تنازعات میں گھرے ذیشان ذکی کے اوپر تلے بہت سے معاملات شکوک کے دائرے میں آگئے ہیں۔ جن پر مختلف اداروں میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں