میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 249 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے 3 نام فائنل کرلیے

این اے 249 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے 3 نام فائنل کرلیے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے 3 امیدواروں کے نام فائنل کر کے مرکزی قیادت کو بھیج دیئے ہیں۔ پارلیمانی بورڈ نے حنید لاکھانی، اشرف جبار قریشی اور ملک عارف کا نام دے دیاہے ۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 سے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس کے مطابق انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔امیدوار کاغذات نامزدگی 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے ۔ امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔ امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے ۔جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے ۔ این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں