رمضان سے قبل چینی کو پھرپرلگ گئے.110 روپے فی کلوفروخت
ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
ملک میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور10 بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اوراس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔