میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی میں شمولیت، آزاد امیدوار کے گھر کا گھیرا ئو ،علاقہ مکین برہم

پیپلز پارٹی میں شمولیت، آزاد امیدوار کے گھر کا گھیرا ئو ،علاقہ مکین برہم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ملیر سے منتخب آزاد رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ان کے گھر کا گھیرائو کرلیا۔اعجاز سواتی پی ایس 88ملیر سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاتھا کہ حلقے کے عوام، دوستوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہا ہوں، امید ہے پیپلز پارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہاہوں۔تاہم، ان کے اس اعلان کے بعد علاقہ مکینوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے اعجاز سواتی کے گھر کا گھیرائو کیا اور شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہاکہ اعجاز سواتی نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ فروخت کیا ہے۔واضح رہے کہ اعجاز سواتی کی شمولیت سے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد 86 ہوجائے گی۔ آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں