وفاقی حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے اور 9 روپے سے کم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار یا کم ہونے پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔