میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کاملک بھرمیں احتجاجی جلسے منسوخ کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کاملک بھرمیں احتجاجی جلسے منسوخ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے دو بڑوں رہنمائوں نے اس دوران سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی جلسے منسوخ کردیے گئے ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں احتجاجی مظاہرے شیڈول تھے؟ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی مظاہرے سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کے پیش نظر منسوخ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے احتجاجی مظاہرے منسوخ کرکے تمام ہی پارٹیوں کو سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں