ڈکیتی ،دھوکہ دہی ، پاکستان پوسٹ آفس کو بھاری نقصان
شیئر کریں
ڈکیتی اور دھوکہ دہی سمیت دیگر مد میں پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کو بھاری نقصان،غبن، فراڈ، ڈکیتی اور غلط استعمال کے 42 کیسز کا انکشاف ہوا ۔ دستاویز کے مطابق 11فارمیشنز میں انتظامیہ نے دھوکہ دہی،غلط استعمال،غبن اور ڈکیتی کے 42 کیسز کا پتہ لگایا، محکمے نے ان کیسز میں ملوث افسران/ اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائیاں مکمل نہیں کیں۔دستاویز کے مطابق محکمے نے رقم بھی ریکور نہیں کی، ایسے واقعات محکمے کی جانب سے غفلت،کمزور اندرونی کنٹرول ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔دستاویز کے مطابق ایسے واقعات انسپکٹنگ آفیسرز کی جانب سے موثر انسپکشنز نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں،آڈٹ نے اگست سے دسمبر 2022 تک انتظامیہ اور پی اے او کو اس کی نشاندہی کی۔ دستاویز کے مطابق جواب دیا گیا کہ ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی رقم ریکور کی گئی اور تادیبی کارروائی جاری ہے ،جواب قابل عمل نہیں تھا کیونکہ برآمد شدہ رقم کی آڈٹ سے تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ دستاویز کے مطابق کافی مدت گزر جانے کے باوجود تادیبی کارروائی کو بھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ آڈٹ نے سفارش کی کہ ذمہ دار افراد کی شناخت اور ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کی جائے ، غبن کی گئی رقم ریکور کی جائے ۔